تحریک لبیک سے پابندی ہٹانے کیلئے وزارت داخلہ کا کمیٹی بنانے کا فیصلہ

تحریک لبیک سے پابندی ہٹانے کیلئے وزارت داخلہ کا کمیٹی بنانے کا فیصلہ
کیپشن: تحریک لبیک سے پابندی ہٹانے کیلئے وزارت داخلہ کا کمیٹی بنانے کا فیصلہ
سورس: file

اسلام آباد  وزارت داخلہ میں کالعدم ٹی ایل پی کے بارے میں مشاورتی اجلاس ہوا۔وزارت داخلہ کا کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی کا جائزہ لینے کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

نیو نیوز کے مطابق اجلاس وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت ہوا جس میں گزشتہ روز کالعدم جماعت ٹی ایل پی کی جانب سے دی گئی درخواست پر غور کیا گیا۔وزارت داخلہ نے پابندی ہٹانے پر غور کیلئے تین رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزارت داخلہ کے 2 جوائنٹ سیکرٹریز بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔اجلاس میں کالعدم ٹی ایل پی کی درخواست کا جائزہ بھی لیا گیا۔کمیٹی میں کالعدم جماعت کو بھی موقف پیش کرنے کے بلایا جائے گا۔

کمیٹی کالعدم جماعت کا موقف سن کر قانون کی روشنی میں سفارشات مرتب کرےگی۔کمیٹی کی سفارشات وزارت داخلہ کابینہ کو پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان پر وزارت داخلہ نے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے پر پابندی لگادی تھی۔ ٹی ایل پی کی طرف سے پابندی کے خلاف وزارت داخلہ کو درخواست دی گئی تھی۔