مرکزی جمعیت اہل حدیث کے نائب امیر اور ممتاز عالم دین قاری عبدالحفیظ انتقال کر گئے

مرکزی جمعیت اہل حدیث کے نائب امیر اور ممتاز عالم دین قاری عبدالحفیظ انتقال کر گئے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: مرکزی جمعیت اہل حدیث کے نائب امیر اور ممتاز عالم دین قاری عبدالحفیظ انتقال کر گئے ہیں جن کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے ادا کی جائے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق قاری عبدالحفیظ فیصل آبادی کی عمر 83 برس تھی اور وہ شوگر اور سانس کے مرض میں مبتلا تھے، انہیں فیصل آباد کے مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں وہ آج جہانی فانی کوچ کر گئے۔ 
نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث قاری عبدالحفیظ کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے ادا کی جائے گی، گزشتہ روز ہی قاری عبدالحفیظ کی اہلیہ کا انتقال ہوا تھا جس کے چند گھنٹوں بعد وہ خود بھی خالق حقیقی سے جا ملے۔
مرکزی امیر جمعیت اہلحدیث سینیٹر ساجد میر، حافظ عبدالکریم، حافظ ابتسام الٰہی ظہیر اور دیگر نے قاری عبدالحفیظ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔