انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 سال بعد اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی: فواد چوہدری

انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 سال بعد اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی: فواد چوہدری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس کی تصویر انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی جاری کی۔ فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 16سال بعد رواں سال اکتوبر میں انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی اور اگلے سال ٹیسٹ سیریز کھیلنے بھی آئے گی۔

fa6a348d3c002c73f41ad7fa8ca090f1


دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھاکہ رواں سال کی دوسری ششماہی میں برطانوی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اس دوران برطانوی میوزیکل بینڈ بھی پاکستان کا دورہ بھی کرے گا۔
اس پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ برطانوی کرکٹ ٹیموں اور میوزیکل بینڈ کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والوں کیلئے یہ ایک اچھی خبر ہے، اس سے شہریوں کو مزید تفریج کا ماحول میسر آئے گا۔