حکومت کا یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

Petrol Price in Pakistan

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان  نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی طرف سے یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے اضافہ کہ سمری پیش کی گئی تھی ،وزیر اعظم عمران خان نے اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سفارش مسترد کرتے ہوئے پرانی قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ۔

cb5e2d1ae9989fe68eaba01f0c04bbfc

، معاون خصوصی سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ اوگرا نے سمری میں قیمتیں 5سے 10روپے بڑھانے کی سفارش کی تھی، وزیراعظم نے پرانی قیمتیں برقرار  رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ  وزیراعظم عمران خان نے  فیصلہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہیں بڑھائی جائے گی۔

   اوگرا کی سمری میں 5 سے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ وزیراعظم نے اسے نامنظور کر کے 16 اپریل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔