بھارت کی شوٹردادی کورونا کا نشانہ بن گئیں

بھارت کی شوٹردادی کورونا کا نشانہ بن گئیں
سورس: file photo

ممبئی ، بھارت میں شوٹر دادی کے نام سے مشہور چندرو تومر بھی کورونا کے باعث چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  گزشتہ دنوں 89 سالہ شوٹر دادی میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ میرٹھ کے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ شوٹردادی کی طبعیت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد وہ سنبھل نہ سکیں اور دوران علاج ان کا انتقال ہوگیا۔شوٹر دادی نے بڑی عمر میں کئی نیشنل اور ریاستی سطح پر نشانہ بازی کے مقابلوں میں حصہ لیا اور میڈلزجیتے ہیں۔

چندروتومر پر بالی وڈ میں فلم  بھی بنائی گئی ہے جس میں تاپسی اور بھومی پیڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کیا۔ دادی کے انتقال پر بالی وڈ میں بھی سوگ کی فضا ہے۔

بھارتی اداکاراؤں کنگنا رناوت، تاپسی اور بھومی پیڈنیکر نے دادی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔