کراچی میں کورونا کی خطرناک قسم سامنے آگئی

کراچی میں کورونا کی خطرناک قسم سامنے آگئی
سورس:   file photo

کراچی,  کورونا کی خطرناک ترین برازیلی اور جنوبی افریقی قسم سامنے آگئی۔ وزیرِ صحت عذرا پیچوہو نے انکشاف کیا کہ برازیلی اور جنوبی افریقی اقسام پر ویکسین کا اثر بھی کچھ خاص نہیں ہوتا، اس کے باعث اموات کی شرح بھی زیادہ ہے۔

صوبہ سندھ کی وزیرصحت عذراپیچوہو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی یہ خطرناک قسم ہے جس کی خطرناک نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ  ویکسینیشن کے باوجود اگر وائرس کی برازیلی اور جنوبی افریقی قسم متاثر کرتی ہے تو آپ بہت زیادہ بیمار ہو سکتے ہیں۔

عذرا پیچوہو نے کہا کہ وائرس کی برطانوی قسم بھی نمونوں میں ملی ہے ، یہ بہت تیزی سے پھیلتی ہے ۔ اس کے پھیلاؤ کی شرح 60 فیصد اور اموات کی شرح تقریباً 68 فیصد ہے۔

عذرا پیچوہو نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل  کی اور کہا  کہ اگر اس دفعہ عید کی شاپنگ نہیں کی تو کوئی بڑی بات نہیں ہوگی، ماسک لگائے بغیر مارکیٹ جانا خطرناک ہے۔