برطانوی ممبر پارلیمنٹ کی ’فحش مواد‘ دیکھنے کے الزام پر پارٹی رکنیت معطل

برطانوی ممبر پارلیمنٹ کی ’فحش مواد‘ دیکھنے کے الزام پر پارٹی رکنیت معطل

لندن: برطانیہ کی حکمران کنزرویٹو پارٹی نے اپنے رکن پارلیمنٹ کو اسمبلی میں ’فحش مواد‘ دیکھنے کے الزام پر تحققیات مکمل ہونے تک معطل کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی حکمران جماعت کے ممبر پارلیمنٹ  65 سالہ  نیل پیرش کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے  پارلیمنٹ میں فحش مواد دیکھا، ان کی پارٹی رکنیت کو الزام کی تحقیقات تک معطل کیا گیا ہے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ نیل پیرش نےالزام پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ  ہاؤس آف کامنز میں پارلیمانی کمشنر  کے سامنے پیش ہونگے اور  کسی بھی تحقیقات میں تعاون کریں گے ، تاہم  استعفیٰ کے مطالبات کے باوجود جنوب مغربی انگلینڈ میں ٹائیورٹن اور ہنیٹن کے رکن پارلیمنٹ کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ حزب اختلاف کی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی ہیریئٹ ہرمن نے الزام سامنے آنے کے بعد    رکن پارلیمنٹ نیل پیرش سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں