غنڈوں نے گورنر ہاؤس پرقبضہ کرلیا: عمر سرفراز چیمہ کا صدر مملکت سے رابطہ

غنڈوں نے گورنر ہاؤس پرقبضہ کرلیا: عمر سرفراز چیمہ کا صدر مملکت سے رابطہ

لاہور: پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ غنڈوں نے  پولیس کے ذریعے گورنر ہاؤس پرقبضہ کرلیا ہے۔

پنجاب میں جاری آئینی بحران کے حوالے سے گورنرعمرسرفراز چیمہ نے صدرمملکت سے رابطہ کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ  گورنرہاؤس پرپولیس کے ذریعے غنڈوں نے قبضہ کرلیا۔ گورنرکی اجازت کے بغیرگورنر ہاؤس میں پولیس کو اتارا گیا ہے۔ گورنر ہاؤس پر انتظامی طورپر آئین شکنی کی گئی ہے۔ گورنرہاؤس میں آج ہونے والی کسی سرگرمی کو گورنر کی اجازت حاصل نہیں ہے۔

  
 

قبل ازیں  گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے  عثمان بزدار کا استعفی آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا۔گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو خط لکھ دیا ۔جس میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130کے سب سیکشن آٹھ کے تقاضے پورے نہیں کرتا، عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں۔عمر سرفراز چیمہ نے خط میں لکھا کہ عثمان بزدار نے استعفیٰ وزیراعظم کے نام دیا جو آئینی طور پر غلط ہے۔

مصنف کے بارے میں