گورنر کے غیر آئینی حکم پر عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ، پنجاب اسمبلی کو توڑنے کی تجویز

گورنر کے غیر آئینی حکم پر عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ، پنجاب اسمبلی کو توڑنے کی تجویز
سورس: File

لاہور: وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت  پنجاب اسمبلی میں کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کے بعد عثمان بزدار گورنر پنجاب کو اسمبلی توڑنے کا کہہ سکتے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سبطین خان ،میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر مراد راس،میاں محمود الرشید،عنصر مجید نیازی، اخلاق احمد، باؤ رضوان حسین بہادر دریشک، محسن لغاری اور یاسمین راشد شریک ہیں۔ 

قبل ازیں عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اسپیکر کو جو خط لکھا وہ مجھے موصول ہو گیا ہے۔ کچھ قانونی ایشوز ہیں، لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد ہی کچھ کہہ سکوں گا۔

واضح رہے کہ ملک کے معروف آئینی ماہرین جن میں سلمان اکرم راجہ سرفہرست ہیں ان کا کہنا ہے کہ گورنر کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ جب استعفیٰ منظور ہوگیا تو اسے مسترد کریں ۔عثمان بزدار اور کابینہ کی بحالی کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں