گورنر کا عثمان بزدار کو بحال کرنا غیر آئینی ہے، آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے: سینئر ماہرِآئین 

گورنر کا عثمان بزدار کو بحال کرنا غیر آئینی ہے، آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے: سینئر ماہرِآئین 
سورس: File

لاہور: سینئر قانون دان سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز کی جانب سے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کرنا قانونی طور پر غلط ہے ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے پاس آج کوئی استعفیٰ نہیں کہ اس پر غور کرے اور اسے مسترد کرے گورنر کی طرف سے استعفیٰ مسترد کرنے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں گورنر کے پاس استعفیٰ کا معاملہ تھا ہی نہیں گورنر کو آئین کے تحت تحفظ حاصل ہے –

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ گورنر آئینی تحفظ کا فائدہ اٹھا رہےہیں،گورنر شائد آئینی تصاد م کی جانب جارہے ہیں گورنر پنجاب کے پاس اختیار نہیں تھا کہ وہ کہیں الیکشن نہیں ہوا، گورنر عدالت نہیں بلکہ الیکشن کا معاملہ دیکھے اور تصحیح کرے۔

عثمان بزدار کی جانب سے صوبائی کابینہ کا اجلاس بلانے کی قانونی حیثیت سے متعلق سوال پر سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے کابینہ اجلاس اس لیے بلایا کہ وہ خود کو منتخب وزیراعلیٰ ظاہر کریں۔

انہوں نے کہا کہ جب عمر سرفراز چیمہ گورنر پنجاب نہیں رہیں گے ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں