پرویز الہٰی کو عدالتی محاذ پر ایک اور شکست 

پرویز الہٰی کو عدالتی محاذ پر ایک اور شکست 
سورس: File

لاہور : حکومت کے اتحادی اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کو عدالتی محاذ پر ایک اور شکست ہوئی ہے۔ حمزہ شہباز سمیت 200 لیگی ارکان پنجاب اسمبلی  کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پرمسترد کردی گئی ہے۔  

لاہور کی سیشن کورٹ نے پرویز الہیٰ کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ 

قبل ازیں عدالت میں پولیس نے رپورٹ پیش کردی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ رائی کا مقدمہ پہلے سے درج کیا جا چکا ہے۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔پولیس نے استدعا کی تھی کہ  عدالت پرویز الٰہی کی درخواست خارج کرنے کا حکم دے ۔  

مصنف کے بارے میں