حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کیلئے پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر 

حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کیلئے پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر 
سورس: File

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کے لیے پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے ۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کچھ دیر بعد سماعت کرے گا۔

 رجسٹرار آفس نے سنگل بنچ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی لف نہ کرنے کا اعتراض لگایا۔ پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق نے کیس کو بطور اعتراض کیس فکس کرنے کی استدعا کی۔

پی ٹی آئی کے 17 اراکین پنجاب اسمبلی ایڈوکیٹ اظہر صدیق اور رانا مدثر کے زریعے اپیل دائر کی ۔ اپیل میں سنگل بنچ کے حلف سے متعلق فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ وزیراعلیٰ کے الیکشن پر ہاؤس میں مسلم لیگ ن نے پولیس کو داخل کرایا۔ اس الیکشن میں تحریک انصاف کے اراکین کی پارٹی کے خلاف جانے کی حوصلہ افزائی ہوئی، لاہور ہائی کورٹ کو پارلیمانی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں، ہائیکورٹ کا 29 اپریل کا حکم آئین کے مطابق نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ لارجر بینچ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

مصنف کے بارے میں