نوٹیفکیشن بحالی کے بغیر ہونے والے عثمان بزدار کابینہ کے غیر آئینی اجلاس کا اعلامیہ جاری 

نوٹیفکیشن بحالی کے بغیر ہونے والے عثمان بزدار کابینہ کے غیر آئینی اجلاس کا اعلامیہ جاری 
سورس: File

لاہور : نوٹیفکیشن بحالی کے بغیر ہونے والے عثمان بزدار کابینہ کے غیرآئینی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کا الیکشن  متنازعہ اورغیر قانونی  ہے۔ 

عبوری وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے غیر آئینی اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق  کابینہ کا آج کا اجلاس گورنر کے احکامات کے تحت ہوا ہے ۔ انتظامیہ فریق نہ بنے، پولیس کے ذریعے گورنر ہاؤس پر چڑھائی  نہ کرے ۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بحران سے بچنے کے لیے ہمیں عدالتی احکامات کا انتظار کرنا چاہیے ۔ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی طرف سے ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل ابھی زیر سماعت ہے ۔گورنر پنجاب کے آئینی احکامات کی موجودگی میں حمزہ شہبا ز کا حلف آئینی بحران پیدا کرے گا۔پنجاب کابینہ  اجلاس میں گورنر ہاؤس میں پیدا شدہ صورتحا ل پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ 

مصنف کے بارے میں