پی ٹی آئی کی انٹرا کوٹ اپیل ، ہائیکورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش 

پی ٹی آئی کی انٹرا کوٹ اپیل ، ہائیکورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش 
سورس: File

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد آئینی نقاط کی تشریح کے لیے لارجر بنچ بنانے کی سفارش کردی ہے۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کیلئے پی ٹی آئی کی انٹرا کوٹ اپیل کی سماعت کی ۔ پی تی آئی کے وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز نے حلف اٹھا لیا ہے۔ 

جسٹس ساجد محمود نے ریمارکس دیے کہ آپ نے اہم نکات اٹھائے ہیں ۔آپ کہیں تو لارجر بنچ کی سفارش کردیتے ہیں جس کے بعد دو رکنی بنچ نے کیس واپس چیف جسٹس کو بھجوادیا۔ 

بنچ نے سفارش کی کہ 5 یا اس سے زیادہ ججز پر مشتمل لارجر بنچ تشکیل دیا جائے ۔  دو رکنی بنچ نے گورنر اور صدر کیخلاف کارروائی کا حکم معطل کر دیا ۔ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ 

مصنف کے بارے میں