حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ  پنجاب کا حلف اٹھانے کے بعد مریم نواز کا بڑا بیان

حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ  پنجاب کا حلف اٹھانے کے بعد مریم نواز کا بڑا بیان

لاہور: مسلم  لیگ (ن)   کی نائب   صدر مریم  نواز  نے حمزہ شہباز کو بطور  وزیراعلیٰ  پنجاب حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ،اور انکی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں حمزہ شہباز  کو   مبارک باد  دی ۔   مزید کہا  کہ  میں  ایک   قابل فخر   بہن  ہوں ، اور حمزہ شہباز کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

قبل ازیں حمزہ شہباز کی حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا  کہ جتنے بڑے چیلنجز ہیں اتنا ہی بڑا ارادہ ہے، ہم پنجاب اور پاکستان کے عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، لوگوں کو جلد گورننس میں بہتری نظر آئے گی۔

مصنف کے بارے میں