عمران خان نے مئی کے آخرمیں  اسلام آباد لانگ مارچ کی کال دیدی 

عمران خان نے مئی کے آخرمیں  اسلام آباد لانگ مارچ کی کال دیدی 
سورس: File

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں اسلام اباد آنے کی کال دیدی ۔کہا صرف تحریک انصاف نہیں سارے پاکستانیوں کو کال دے رہا  ہوں ۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اسلا م آباد  میں اتنا بڑا مجمع ہوگا کہ آئندہ کسی بیرونی طاقت کو پاکستان حکومت کی تبدیلی کی جرات نہیں ہوگی ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے۔وزیراعظم پرنیب اور ایف آئی اے میں کرپشن کے کیسز  ہیں۔کابینہ میں 60فیصد لوگ ضمانت پر ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سازش کے تحت کرپٹ ترین لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا۔چاند رات کو تمام پاکستانی نوجوان پاکستانی پرچم لے کر نکلیں۔اسلام آباد لانگ کامارچ  پاکستان کی تاریخ کا سب سےبڑا مارچ ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں