منحرف ارکان کیخلاف گھیرا تنگ ،الیکشن کمیشن سے اہم خبر

منحرف ارکان کیخلاف گھیرا تنگ ،الیکشن کمیشن سے اہم خبر

 اسلام آباد :الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن غیر جانبداری کے ساتھ ذمہ داریاں سر انجام دے رہا ہے،منحرف ارکان کیخلا ف پیش کیے گئے ڈیکلریشن پر الیکشن کمیشن کیس میں آرٹیکل 63 اے کے مطابق ہی فیصلہ کرے گا ۔

 ترجمان الیکشن کمیشن  نے کہا کہ کمیشن ڈیکلریشن موصول ہونے کے بعد 30 روز میں کارروائی مکمل کرنے کا مجاز ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے 14 اپریل کو 20 ارکان  کے ڈیکلریشن جمع کروائے، اسپیکر صوبائی اسمبلی نے 20 اپریل کو 26 ارکان  کے ڈیکلیریشن جمع کروائے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ قومی اسمبلی منحرف ارکان کیس کی پہلی سماعت 28 اپریل کو  کی جا چکی ہے، صوبائی اسمبلی منحرف اراکین کیس کے لیے 6 مئی کی تاریخ مقرر ہے۔ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیس میں آرٹیکل 63 اے کے مطابق فیصلہ کرے گا۔