ٹرین پر سفر کرنے والوں کی موجیں لگ گئیں 

Pakistan Railway

 اسلام آباد:پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے تین روز مسافروں کے لیئے ٹکٹ میں 30 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا ۔

 جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان ریلوے تمام۔مسافر ٹرینوں میں ایڈوانس ٹکٹ بکنگ پر تیس فیصد رعایت دے گا،عید کے پہلے، دورسرے اور تیسرے روز مسافر رعایت سے مستفید ہو سکیں گے ۔

نجی شعبہ میں راولپنڈی سے ملتان جانیوالی ٹرین تھل ایکسپریس کے کرایوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا گیا ، کرایوں میں کمی کا اطلاق عید الفطر کے ایام  سمیت معمول کے مطابق کیا گیا ہے ۔

راولپنڈی سے کراچی کے مابین چلنے والی سرسید ایکسپریس انتظامیہ کا عید کیلئے اعلان کیاگیا ہے ، 2 مئی کیلئے ٹکٹ میں چالیس فیصد کمی اور رعایت ایک روز کیلئے ہو گی۔