دورہ سعودی عرب کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات پہنچ گئے 

دورہ سعودی عرب کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات پہنچ گئے 

ابوظہبی :وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد ایک روزہ دورہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ،وزیر اعظم اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر ابو ظہبی متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دورہ سعودی عرب کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف ایک روز ہ دورہ پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ،متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عبدا للہ بن سلطان بن عود آل نعیمی نے وزیر اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا ۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا بلاول بھٹو ،خواجہ آصف ،مفتاح اسماعیل ،مریم اورنگزیب ،نوابزادہ شاہ زین بگٹی ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور محسن داورڈ شامل ہیں ۔