خبردار! ٹوئٹر صارفین کو آرٹیکل پڑھنے کے بھی پیسے دینا پڑیں گے

خبردار! ٹوئٹر صارفین کو آرٹیکل پڑھنے کے بھی پیسے دینا پڑیں گے
سورس: file

کیلیفورنیا: ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ میڈیا پبلشر اب ٹوئٹر صارفین سے فی آرٹیکل ایک کلک کے ذریعے پیسے وصول کر سکیں گے۔

انہوں نے اسے میڈیا کے اداروں اور عوام دونوں کے لیے بہتر قرار دیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، یہ فیچر مئی میں متعارف کرایا جائے گا۔ ماہانہ سبسکرپشن نہ لینے والے صارفین کو کبھی کبھار مضمون پڑھنے کے لیے فی مضمون زیادہ قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

جمعے کو ایلون نے کہا تھا کہ ٹوئٹر پہلے سال کے بعد مواد کی سبسکرپشن پر 10 فیصد حصہ لے گا۔ کمپنی پہلے 12 ماہ تک کٹوتی نہیں کرے گی۔ ان سبسکرپشنز میں لمبی تحریریں اور گھنٹوں طویل ویڈیوز شامل ہیں۔

اکتوبر میں کنٹرول سنبھالنے کے بعد انہوں نے ٹوئٹر میں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں۔ کمپنی نے پیسوں کے بدلے ٹوئٹر کی تصدیق شدہ بلیو ٹک سروس متعارف کروائی اور ملازمین کی تعداد میں تقریباً 80 فیصد کمی کی ہے۔

مصنف کے بارے میں