2013 ء کے بعد گندم کی ریکارڈ پیداوار ، وزیر اعظم کا اظہار تشکر

2013 ء کے بعد گندم کی ریکارڈ پیداوار ، وزیر اعظم کا اظہار تشکر
سورس: file

لاہور  : وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب اور قدرتی آفات کے باوجود گندم کی ریکارڈ پیداوار پر اظہار تشکر کیا ہے ۔ 

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سرکاری سطح پر گندم کی خریداری پر جائزہ اجلاس ہوا  ۔  وزیراعظم نے ملک میں گندم کی 2 کروڑ 75 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ پیداوار پر اظہار تشکر کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  ملک میں اس سال گندم کی گزشتہ 10 سال کی نسبت سب سے زیادہ پیداوار ہوئی  ۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ وفاقی وصوبائی محکمے کسانوں سے گندم خریدیں تاکہ کاشتکار کو فائدہ پہنچے۔ وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی   کا حکم دیدیا ۔

مصنف کے بارے میں