سوشل میڈیا صارفین کیلئے ایموجیز بنانے والی ایپ متعارف

سوشل میڈیا صارفین کیلئے ایموجیز بنانے والی ایپ متعارف

سان فرانسسکو: سوشل میڈیا صارفین کیلئے خوشخبری، ایسی ایپ متعارف کروا دی گئی جو آپ کے چہرے کے تاثرات شناخت کرکے انہیں ایموجی میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ” پولی گرام “ نامی ایپ سان فرانسسکو کے نوجوان فریار غضنفری نے متعارف کروائی ہے۔ ویسے تو یہ ایپ اسنیپ چیٹ اور انسٹاگرام کی طرح کام کرتی ہے لیکن اس کے فیچرز کافی انوکھے ہیں جو اب تک کسی ایپ میں موجود نہیں ہیں۔یہ ایپ اپنے صارفین کے چہرے کے تاثرات کی شناخت کرکے انہیں ایموجی میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ پولی گرام صارف اپنے موبائل کے سامنے جس طرح چہرہ بنائے گا، اسی طرح کا ہی ایک ایموجی موبائل پر نمودار ہوگا، جسے وہ اپنے حلقہ احباب میں شیئر کرسکے گا۔

اس کے علاوہ پولی گرام صارفین ایموجیز کے ذریعے یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ ان کی پوسٹ دیکھنے والے شخص کے تاثرات کس طرح تھے۔ جبکہ اس ایپ میں صارفین کو اپنی تصاویر کے کئی اسکرین شاٹ بھی فراہم کرنے کا فیچر موجود ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ پولی گرام میں استعمال کی گئی جدید ٹیکنالوجی کے باعث اس میں شیئر کی جانے والی تصاویر میں میک اپ کا ٹچ دیا جاتا ہے، جبکہ ویڈیوز اور تصاویر کو اعلیٰ معیار میں بھی تبدیل کردیا جاتا ہے۔