”ٹائیگر زندہ ہے“ کے سین میں 10 ہزار گولیوں کا استعمال

”ٹائیگر زندہ ہے“ کے سین میں 10 ہزار گولیوں کا استعمال

ممبئی : بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ کے ایکشن مناظر میں 10 ہزار سے زائد گولیاں فائر کی جائیں گی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم میں سلمان خان کے مدمقابل اداکارہ کترینہ کیف ایکشن میں نظر آئینگی فلم کے ہدایت کار و سلمان خان فلم میں ایکشن مناظر میں حقیقت کا روپ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں اور فلم کے کلائمکس سین میں 10 ہزار سے زائد گولیاں فائر کی جائیں گے جو کسی بھی بالی وڈ ایکشن فلم کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے کلائمکس میں استعمال ہونے والے اسلحہ و گولہ بارود کی تصویر پوسٹ کی۔