سابق وزیراعظم نواز شریف جاتی امرا سے لاہورایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں

سابق وزیراعظم نواز شریف جاتی امرا سے لاہورایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف جاتی امرا سے لاہورایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف غیر ملکی پرواز ای کے 625سےبر استہ دبئی لندن روانہ ہونگے۔

ذرائع کا کہناہے کہ نواز شریف اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن جارہے ہیں۔نوازشریف کی متوقع روانگی سے قبل ہی علامہ اقبال ایئر پورٹ پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی ۔

خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ نواز شریف عید اپنی اہلیہ اور بیٹوں کے ساتھ منائیں گے اس دوران وہ اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کرائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔