سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور ایئر پورٹ سے لندن روانہ ہو گئے

سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور ایئر پورٹ سے لندن روانہ ہو گئے

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف پرواز ای کے 625 کے ذریعے لندن روانہ ہو گئے جہاں وہ اہلیہ کی عیادت اور بیٹوں کے ساتھ عید منائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور آصف کرمانی نے نواز شریف کو الوداع کیا۔ ایئرپورٹ پر تمام سکیورٹی ایجنسیوں کو الرٹ رکھا گیا جبکہ ڈیوٹی پر مامور تمام عملے سے موبائل فونز بھی لے لیے گئے تھے۔ سول ایوی ایشن عملہ، اعلیٰ افسران، مینجر اور ڈپٹی مینجر ایئر پورٹ پر موجود رہے۔

یاد رہے حمزہ شہباز، نواز شریف کی دوسری بیٹی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بہو اسماء علی، شہباز شریف کی بیٹی، حمزہ شہباز کے بیوی بچے اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز شریف جو علاج کے لئے لندن گئی ہیںان کے گلے میں کینسر کی تشخیص کی گئی ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں