کلثوم نواز کی نااہلی سے متعلق درخواست، فرخ عرفان نے سماعت سے معذرت کر لی

کلثوم نواز کی نااہلی سے متعلق درخواست، فرخ عرفان نے سماعت سے معذرت کر لی

لاہور: مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی اور لاہورہائیکورٹ کے فل بینچ کے سربراہ جسٹس فرخ عرفان نے سماعت سے معذرت کر لی۔

فاضل جج نے درخواست کی سماعت سے معذرت ذاتی وجوہات کی بنا پر کی۔ جسٹس فرخ عرفان نے نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل قائمقام چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ بیگم کلثوم نواز کی نااہلی کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کی طرف سے درخواست دائر کی گئی ہے۔ جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ کلثوم نواز نے این اے 120 کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی تفصیلات کو چھپایا ہے۔

سابق وزیراعظم کی اہلیہ نے اپنے اثاثوں میں صرف 2 تولے سونا ظاہر کیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کاغذات کی جانچ پڑتا ل کیلئے تمام اداروں سے رپورٹ طلب کی جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں