بھارت مین پاکستانی ہائی کمشنر نے پاکستانی سفیر کو بدترین قرار دے دیا

بھارت مین پاکستانی ہائی کمشنر نے پاکستانی سفیر کو بدترین قرار دے دیا

اسلام آباد:امریکا میں متعین پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ سابق ہائی کمشنرکی غلط فہمی ہے کہ وہ میری وجہ سے سیکرٹری خارجہ نہ بن سکے، عبدالباسط سمجھنے میں ناکام رہے کہ زندگی کوشش اورقسمت کے ملاپ کا نام ہے، دوسرے پرکیچڑ اچھالنے سے کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا، زندگی نے جو ہمیں دیا اسے عاجزی سے قبول کر لینا چاہیے اور کئی ساتھیوں نے عبدالباسط کے ناروا رویہ کے خلاف اظہار افسوس کیا۔

سابق ہائی کمشنرکی غلط فہمی ہے کہ وہ میری وجہ سے سیکرٹری خارجہ نہ بن سکے، اعزازچوہدری

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ رو ز اعزاز چوہدری نے بھارت میں سابق کمشنر کے خط پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عبدالباسط کا خط بدترین اورغیر واضح ہے، انہوں نے اب سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔

اس لئے خیالات سے آگاہ کرنا پڑا جب کہ میں نے اس خط پر کوئی ردعمل نہ دے کر معاملہ اللہ کے سپرد کردیاتھا۔ عبدالباسط ریٹائر ہو چکے لیکن حسد کاکوئی علاج نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روزسابق ہائی کمشنرعبدالباسط کی جانب سے امریکا میں پاکستان کے سفیراعزازچوہدری کو لکھا گیا خط منظرعام پر آیا تھا جس میں انہوں نے اعزاز چوہدری کو ملک کا بدترین سیکرٹری خارجہ قرار دیا تھا۔