سوناکشی سنہا نے جان ابراہم سے انوکھی خواہش کا اظہار کر دیا

سوناکشی سنہا نے جان ابراہم سے انوکھی خواہش کا اظہار کر دیا

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے جان ابراہم  سے انوکھی خواہش کا اظہار کر دیا۔ انہوں نےایک انٹرویو میں کہا کہ جان ابراہیم کو اپنا باڈی گارڈ رکھنا چاہتی ہوں۔
سوناکشی سنہا نے اپنی اس خواہش کا اظہارنیہا دھوپیا کے ساتھ ان کے آن لائن آڈیو چیٹ شو ’نو فلٹر نیہا‘ میں گفتگو کے دوران کیا۔یاد رہے کہ سوناکشی سنہا اور جان ابراہم ایک ساتھ  فلموں میں کام کر چکے ہیں اور ان کی کارکردگی کو بہت سراہا گیا تھا۔
نیہا دھوپیا نے انٹر ویو میں سوناکشی سنہا سے سوال کیا کہ وہ بالی ووڈ انڈسٹری میں سے کس کو اپنا باڈی گارڈ رکھنا پسند کریں گی تو انہوں نے بلا سوچے سمجھے جان ابراہم کا نام دے دیا۔

سوناکشی سنہا بھارتی فلم انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں۔ انہوں نے اعلی کارگردگی کے باعث بہت کم وقت میں اپنا لوہا منوایا۔