رنویر سنگھ کیا اب پروڈاکشن کے میدان میں قدم رکھیں گے؟

رنویر سنگھ کیا اب پروڈاکشن کے میدان میں قدم رکھیں گے؟

ممبئی: معروف اداکار نویر سنگھ  اداکاری میں اپنا لوہا منوانے کے بعد کیا اب پروڈاکشن کے میدان میں قدم رکھیں گے یا نہیں؟ اس سوال کے جواب میں رنویر نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ انہوں نے ابھی تک واضح نہیں کیا کہ وہ پروڈاکشن کی میدان میں قدم رکھیں گے یا نہیں؟۔
رنویر سنگھ کے ترجمان نے بھارتی میڈیا سےبات کر تے ہوئے بتا یا ہے کہ رنویر سنگھ کے والد نے مشو رہ دیا ہے کہ وہ روہت شیٹھی کی آنے والی فلم "ٹیمپر"میں بطور پروڈیوسر کام کریں لیکن انہوں نے کہا کہ وہ ابھی پروڈاکشن کی میدان میں اترنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ رنویر سنگھ بیک ٹو بیک بلا ک بسٹرفلمیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور آج کل وہ فلم "پدماوتی" کی تیاری میں مصروف نظر آرہے ہیں۔