کاجل اور اجے دیوگن ایک ساتھ فلمی پردے پر دھوم مچائیں گے

کاجل اور اجے دیوگن ایک ساتھ فلمی پردے پر دھوم مچائیں گے

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کاجل اپنے شوہر اجے دیوگن کے ساتھ فلمی پردے پر جلوہ گر ہونگیں ۔ دونوں اداکار 7 سال کے لمبے عرصے کے بعد ایک ساتھ دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق فلم مزاحیہ مواد پر مبنی ہے۔فلم کے ہدایتکار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیملی فلم بنا رہے جو کہ مزہ کے عنصر پر مبنی ہے۔

کاجل اور اجے دیوگن کے ساتھ متعددسپرر ہٹ فلمیں کر چکے ہیں۔یاد رہے دونوں اداکار فلمی پردے پر دھوم مچانے کے ساتھ ساتھ خوشحال ازدواجی زندگی  بھی گزار رہے ہیں۔