پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر دی۔ اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو سمری بھیجی گئی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سمری میں مٹی کا تیل 15 روپے اور لائٹ ڈیزل 12 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ پیٹرول 2 روپے 24 پیسے اور ڈیزل 70 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی سمری پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کے بعد قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں