کئی ملک عالمی امن کے لیے باعث خطرہ ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

 کئی ملک عالمی امن کے لیے باعث خطرہ ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کئی ملک عالمی امن کے لیے باعث خطرہ ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان سے نمٹا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فن لینڈ کے صدر سولی نینِستو سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ کسی بھی دہشت گردی میں فن لینڈ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اس کا ساتھ دے گا۔ ٹرمپ نے امریکا اور فن لینڈ کے تعلقات کو انتہائی گرم جوش بھی قرار دیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے صدر نینستو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیااور کہا کہ کئی ملک عالمی امن کے لیے باعث خطرہ ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان سے نمٹا جا سکتا ہے۔ امریکا بالٹک خطے کو دنیا میں اہمیت کا حامل خیال کرتا ہے اور اسے ایک انتہائی محفوظ علاقہ سمجھتا ہے۔

مصنف کے بارے میں