چین کی فوج ڈوکلم کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہے

چین کی فوج ڈوکلم کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہے

بیجنگ:  چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین کی سرحدی فوج ڈونگ لانگ (ڈوکلم ) کا دفاع اور اپنی پٹرولنگ جاری رکھے ہوئے ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چن ینگ نے روزانہ کی نیو ز بریفنگ میں بتایا کہ ہم موسمی حالات اور تمام متعلقہ عوامل کا مجموعی جائزہ لیں گے اور اصل حالات کے مطابق ڈونگ لانگ (ڈوکلم ) علاقے کے لئے تعمیراتی منصوبے مکمل کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ 18جون کو 270سے زیادہ مسلح بھارتی فوجی دو بلڈوزروں کے ساتھ سرحد پار کر کے چین کے خود مختار علاقے ڈونگ لانگ (ڈوکلم ) میں داخل ہو گئے اور وہاں پر ڈھانچہ جاتی تعمیر میں رکاوٹ پیدا کی ۔

واضح رہے کہ چین نے گزشتہ روز اس امر کی تصدیق کی ہے کہ بھارت نے 2 ہفتے سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والے فوجی بحران کے بعد ڈونگ لانگ (ڈوکلم ) سے اپنی فوجی اور اسلحہ واپس بلالیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں