سہیل تنویر کی کیربیئن لیگ میں شاندار باؤلنگ

سہیل تنویر کی کیربیئن لیگ میں شاندار باؤلنگ

بارباڈوس:پاکستان اسٹار آل راؤنڈر  سہیل تنویر ان دنوں کیربیئن لیگ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ سہیل تنویر ٹیم گیانا آمیزون کی نمائندگی کر رہے ہیں جہاں انہوں نے اپنی شاندار باؤلنگ سے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔سہیل تنویر نے 4 اوورز میں 3 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سہیل تنویر نے ریکارڈ باؤلنگ بارباڈوس ٹرینڈس کی مضبوط بیٹگ لائن کیخلاف بنایا۔

6e51d3d0e84e070a354f996171c24719

سہیل تنویر سی پی ایل 2017 کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔ ان کی ٹیم  گیانا آمیزون  نے انہیں سب سے مہنگے کھلاڑی کے طور پر خریدا ہے۔جہاں کی قیمت 16000$ ہے ۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے ٹی 20مقابلے آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں سہیل تنویر نے اس وقت سنسنی پھیلا دی تھی جب انہوں نے چار اوورز میں 14 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ اس وقت ٹی 20 مقابلوں میں 273 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں میں پانچویں نمبر پر ہیں۔