امریکی ریاست ہوائی سے تعلق رکھنے والے مسلم خاندان کا حج کے لئے طویل ترین سفر

امریکی ریاست ہوائی سے تعلق رکھنے والے مسلم خاندان کا حج کے لئے طویل ترین سفر

ہوائی: حج کے لئے طویل ترین مسافت طے کرکے آنے والے خاندان کا تعلق امریکی ریاست ہوائی سے ہے جسے ہوائی جہاز میں بھی 26 گھنٹے کی طویل مسافت طے کرنا پڑی جبکہ مختلف ٹرانزٹ پروازوں کے لئے انتظار کا دورانیہ پروازوں کے دورانیہ کے علاوہ ہے ۔

بدھ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی خاندان کی انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی سابق خاتون ٹیچر اندھینی نے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے اس طویل سفر کی منتظر تھی اور جب اسے حج کے لئے بلاوا   آ    گیا تو اس کی 13 اور 15 سالہ بیٹیوں کے لئے ، خاو ند اور خود اس کے لئے یہ بڑی خوشی اور مسرت کی بات تھی کیونکہ بلاشبہ حج ایک روحانی سعادت ہے ۔

انہوں نے امریکی ریاست ہوائی سے حج کے لئے فی کس8000 ڈالرز یعنی فیملی کے لئے 32000 ڈالرز کا پیکیج لیا جس میں سعودی عرب میں فائیو سٹار ہوٹل میں قیام وطعام ، سفری اور دیگر سہو لیات شامل ہیں ۔ اندھینی اور ان کے اہل خانہ نے کہا کہ انہیں حج کے لئے طویل ترین مسافت طے کر کے آنے کی بڑی خوشی اور مسرت ہے ۔

مصنف کے بارے میں