بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو شکست دیکر تاریخ رقم کر دی

بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو شکست دیکر تاریخ رقم کر دی

میرپور: شکیب الحسن کی شاندار کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو شکست دیکر تاریخ رقم کر دی ۔میر پور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں آسٹریلیا کو تاریخ میں پہلی بار ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار کیا۔

265 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے روز کھیل کے آغاز پر آسٹریلیا کے 109 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ تھے اور آسٹریلوی ٹیم کی پوزیشن خاصی مضبوط نظر آ رہی تھی۔ ڈیوڈ وارنر نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے کیرئیر کی 19 ویں سنچری بنائی اور کپتان سٹیو سمتھ کیساتھ مل کر چوتھی وکٹ کی شراکت میں 130 رنز جوڑے جو آسٹریلیا کی جانب سے ایشیاءکے کسی بھی ملک میں چوتھی وکٹ کی سب بڑی شراکت داری ہے۔لیکن ان دونوں کی شراکت داری ختم ہوتے ہی بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو دبوچ لیا۔

شکیب الحسن نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جب کہ تیج الاسلام نے تین اور حسن مرزا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔شکیب الحسن کو بہترین کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔