افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں داعش کے 14 ارکان ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں داعش کے 14 ارکان ہلاک

کابل:مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کی تحصیل آچن پر فضائی حملے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 14 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ننگر ہار کے دفترِ گورنر کے ترجمان عطا اللہ ہوغیانی کا کہنا ہے کہ نیٹو کے ایک ڈرون طیارے نے ممند مرگئے اور سطحن علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس سے داعش کے 14 دہشت گرد جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ہلاک ہو گئے ہیں ۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس حملے میں شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

مصنف کے بارے میں