امریکہ،یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافہ

امریکہ،یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک: امریکہ،یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور یورو میں استحکام ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1.4 فیصد بڑھ کر 1309.25 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1315.30 ڈالر فی اونس طے پائے ۔
یورپ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد بڑھ کر 1298.11 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1303 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاءمیں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1297.60 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1302.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔