برطانیہ میں خاتون پر تیزاب پھینکے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا

 برطانیہ میں خاتون پر تیزاب پھینکے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا

لندن: برطانیہ میں خاتون پر تیزاب پھینکے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، لندن ویسٹ فیلڈ میں شاپنگ سینٹر کے پاس 2 موٹر سائیکل سواروں نے خاتون پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں خاتون پر تیزاب پھینکے کا ایک اور واقعہ اس وقت رونما ہوا جب لندن میں ویسٹ فیلڈ میں چینی خاتون پرتیزاب پھینک دیا گیا۔برطانوی پولیس کے مطابق خاتون پر تیزاب پھینکنے والے ملزمان 2 تھے جو موٹر سائیکل پر سوار تھے اورواردات کے بعد فرار ہوگئے۔ تاہم پولیس نے کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

مصنف کے بارے میں