مصر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے

مصر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے

قاہرہ: مصر میں مسافر بس پل پر ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق مصر کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حادثہ دارالحکومت قاہرہ سے جنوب میں واقع صوبے بنی سیوف میں پیش آیا جس میں 14افراد ہلاک اور 42زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔زخمیوں میں 7 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ مصر میں ٹریفک حادثات عام ہیں اس کی بڑی وجہ شاہراہوں کی خستہ حالی ہے۔زیادہ تر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور ٹریفک قوانین کی بھی عام خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں اور ان پرسختی سے عمل درآمد نہیں کرایا جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں