نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا
کیپشن: لاہور سے اسلام آباد مسافر بسوں کا ٹول ٹیکس 1980 سے 2290 روپے کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے موٹروے پر ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ کر دیا۔ نئے نرخ کے مطابق لاہور سے اسلام آباد تک گاڑی کا ٹول ٹیکس 620 سے 680 روپے ہو گیا۔

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی طرف سے جاری کیے گئے ٹول ٹیکس کے نئے نرخوں کے مطابق لاہور سے اسلام آباد مسافر بسوں کا ٹول ٹیکس 1980 سے 2290 روپے کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ویگنوں کا ٹول ٹیکس 10 فیصد اضافے کے ساتھ 1140 روپے اور کوسٹر بسوں سے 1600 روپے ٹول ٹیکس لیا جائے گا۔

لاہور سے اسلام آباد ٹرک 2680 جبکہ بڑے ٹرالر 3830 روپے ٹول ٹیکس ادا کریں گے۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ موٹروے پر گاڑیوں سے ایک روپیہ 90 پیسے فی کلومیٹر کی شرح سے ٹول ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔