اینڈی مرے کو شکست، یو ایس اوپن سے باہر ہو گئے

اینڈی مرے کو شکست، یو ایس اوپن سے باہر ہو گئے
اینڈی مرے کو اسپین کے فرنینڈو ورڈیسکو نے دوسرے راؤنڈ میں شکست دی۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

نیو یارک: تین بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن برطانیہ کے اینڈی مرے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ انہیں اسپین کے فرنینڈو ورڈیسکو نے دوسرے راؤنڈ میں شکست دی۔


نیو یارک میں کھیلے جانے والے یو ایس اوپن میں فرنینڈو ورڈیسکو نے اینڈی مرے کو سات پانچ ، دو چھ، چھ چار اور چھ چار سے ہرا کر ان کا گرینڈ سلیم کا سفر ختم کر دیا۔

14 ماہ بعد گرینڈ سلیم کھیلنے والے اینڈی مرے اور فرنینڈو ورڈیسکو کے درمیان مقابلہ 3 گھنٹے 23 منٹ جاری رہا۔