ننکانہ صاحب میں ڈکیتی کے بعد پولیس مقابلہ،4 ڈاکو ہلاک

ننکانہ صاحب میں ڈکیتی کے بعد پولیس مقابلہ،4 ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائرنگ کے تبادلے میں 4 ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

ننکانہ صاحب: ننکانہ صاحب کے علاقے سید والا میں شام کے وقت 6 ڈاکوؤں نے جیولری شاپ میں ڈکیتی کی ۔ ڈاکوؤں نے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوتے ہوئے مزاحمت پر فائرنگ کر کے جیولر ظفر اللہ پر بھی فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔

ڈاکوؤں نے فرار ہوتے ہوئے بھی آس پاس موجود لوگوں پر فائرنگ کی جس سے ایک راہ گیر عمر حیات بھی جاں بحق ہوا۔

اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مقابلے کے دوران مارے گئے دو ڈاکوؤں کی شناخت قاسم عرف کاشی اور عمران کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کے قبضے سے لوٹے گئے زیورات، نقدی کے ساتھ ساتھ ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو ڈکیتی، چوری اور اقدام قتل کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔