صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے میں چند گھنٹے باقی

صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے میں چند گھنٹے باقی

اسلام آباد:  صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے میں چند گھنٹے رہ گئے ہیں اور سہ پہر ایک بجے تک صدر پاکستان کی دوڑ میں شامل امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے گزشتہ روز صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جس کے بعد ملک بھر سے جمع کرائے گئے 12 امیدواروں میں سے 4 کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے اعتزاز احسن، ڈاکٹر عارف علوی، مولانا فضل الرحمان اور امیر مقام کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری ہوگی جبکہ صدارتی انتخاب کےلئے پولنگ 4 ستمبر کو ہوگی۔