وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور:وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق درخواست گزار نے موقف اختیار کیاہے کہ وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے ووٹ نہیں دیئے۔آئینی درخواست معروف قانون دان اے کے ڈوگر کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں لکھا گیا کہ وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے ووٹ نہیں دیئے اور قانون کے مطابق وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کے ہر ممبر کا ووٹ کاسٹ کرنا ضروری ہے۔

پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی ایوان میں موجود رہی لیکن ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔درخواست گزار نے مزید لکھا کہ دو بڑی سیاسی جماعتوں کے 69 ووٹوں کے بغیر وزیر اعظم منتخب کیا گیا جو قانون کے منافی ہے۔ اس لئے عدالت عمران خان کو وزیر اعظم منتخب کرنے کا اقدام غیر آئینی قرار دے۔