این اے 131 سے پی ٹی آئی کے ابرار الحق نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

این اے 131 سے پی ٹی آئی کے ابرار الحق نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 131 سے ضمنی انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے ابرار الحق نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 131 لاہور سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کا کہنا تھا کہ25 جولائی کی طرح عوام ضمنی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے،میں این اے 131 لاہور سے ا لیکشن لڑنے کا خواہشمند ہوں پارٹی جو فیصلہ کرے قبول ہو گا ، آج صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کراوں گا۔


واضح رہے کہ عام انتخابات میں این اے 131میں عمران خان نے ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو شکست دی تھی۔عمران خان کے لاہور کی نشست چھوڑنے کے بعد اب این اے 131میں ضمنی انتخاب ہو گا اور اس کیلئے ن لیگ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔