خصوصی افراد کیلئے ریلوے کرایوں میں 25فیصدرعایت ہے:شیخ رشید احمد

خصوصی افراد کیلئے ریلوے کرایوں میں 25فیصدرعایت ہے:شیخ رشید احمد
کیپشن: سکرین شاٹ

کراچی :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید  نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کیلئے ریلوے کرایوں میں 25فیصدرعایت ہے جبکہ ریلوے میں سفرکرنے والے65سال کے مسافرسے آدھاکرایالیاجائیگا،کسی غریب یاکچی آبادی کوابھی بیدخل نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شیخ رشید نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے 20کروڑعوام کی سواری ہے، کے سی آرپر صوبائی حکومت سے بات کریں گے،75سال سے زائدعمر کے افرادریلوے میں مفت سفر کرسکیں گے،آن لائن بکنگ اورٹریڈکی بہتری کیلئے موبائل ایپلی کیشن7دن میں بن جائیگا۔وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا کہ 100 دن میں ریلوے کی حالت بدلی ہوئی ملے گی،مجھے25فیصدٹریڈاورفریٹ میں100فیصد اضافہ چاہیے،ای سی سی میں پنشن کامعاملہ لیکرجارہے ہیں جبکہ ریلوے کوخسارے سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہکوشش ہے کہ ریلوے میں ملازمین کو پوری توجہ دوں ،کے سی آرمیں ریلوے کی جانب سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا،آج بھی لوکوموٹو اوردیگر کیسز ہیں ،ریلوے میں بغیرمیرٹ اورٹینڈرکےکوئی چیزنہیں ہوگی،جب میں پہلے ریلوے میں آیاتھاتواس وقت بھی60سے زائد لوکوموٹوکے کیسزتھے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کیلئے موبائل ایپلی کیشن پی ٹی آئی کے لوگ مفت بناکردے رہے ہیں،ملازمین کوبھی خوشحال کریں گے ،ریلوے کوبھی خسارے سے نکالیں گے،ہم اپناپروگرام کابینہ میں لےکر جارہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام ریلوے ہسپتال پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت دیں گے،ہرصورت ریلوے کاخسارہ کم کریں گے،کراچی کے لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کے سی آرمیں رکاوٹ نہیں بنیں گے،کسی غریب کوگھراورزمین سے دربدر نہیں کریں گے،قوم چار سے پانچ ماہ کی مہلت دے ریلوے کاسسٹم ٹھیک کروں گا جبکہ ریلوے میں مسافروں کانہیں اصل مسئلہ ٹریڈکا ہے۔