توہین عدالت کیس : عامر لیاقت نے معافی مانگ لی

توہین عدالت کیس : عامر لیاقت نے معافی مانگ لی
کیپشن: فوٹو: انٹرنیٹ

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی ہے۔

بدھ کو عامر لیاقت حسین نے اپنے وکیل کے توسط سے عدالت عظمیٰ کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا جس میں ڈاکٹر عامر لیاقت نے خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتے ہوئے استدعا ہے کہ عدالت میری عزت کیساتھ کھیلنے والوں کو متنبہ کرے۔ ملک کا شہری اور عام انسان ہوں ، قسم کھاتا ہوں آئندہ عدالت کو میری وجہ سے تکلیف نہیں ہوگی۔