چیف جسٹس کا ڈی پی اوپاکپتن کے تبادلے پرازخود نوٹس

 چیف جسٹس کا ڈی پی اوپاکپتن کے تبادلے پرازخود نوٹس
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد : چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے پرازخود نوٹس لے لیا ہے، چیف جسٹس نے ڈی پی پاکپتن رضوان گوندل کے تبادلے پر ازخود نوٹس کل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے پرازخود نوٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب،آر پی اواور ڈی پی اورضوان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔جبکہ انکوائری افسرکوبھی واقعے کی انکوائری رپورٹ سمیت کل طلب کرلیا گیا۔

واضح رہے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے کسی دباﺅ پر نہیں بلکہ واقعہ کے متعلق غلط بیانی پر ڈی پی او پاکپتن رضوان عمر گوندل کا تبادلہ کیا ، شہری سے پولیس اہلکاروں کی بد تمیزی کے واقعہ کے متعلق جب ڈی پی او رضوان عمر گوندل سے پوچھا گیا تو انہوںنے بار بار غلط بیانی سے کام لیا اور ٹرانسفرآرڈر کو غلط رنگ دے کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کیا جس پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے ڈی پی او پاکپتن رضوان عمر گوندل کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں