ایشیا کپ 2018 کیلئے بنگلہ دیش نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ایشیا کپ 2018 کیلئے بنگلہ دیش نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے متحدہ عرب امارات میں شیڈول ایشیاءکپ 2018ءکیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

بی سی بی کی جانب سے ہونے والے اعلان کے مطابق ایشیاءکپ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت مشرفی مرتضیٰ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شکیب الحسن، تمیم اقبال، محمد مٹھون، لٹن داس، مشفیق الرحیم، عارف الحق، محمود اللہ، مصدق حسین، ناظم الحسین، مہدی حسن، ناظم الاسلام، روبیل حسین، مستفیض الرحمان اور ابو حیدر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیاءکپ 2018ءمیں ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس میں روائتی حریف پاکستان اور بھارت 19 ستمبر کو میدان میں اتریں گے۔